Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد بن سلمان کی اسرائیلی وفد سے خفیہ ملاقات

عرب امارات کے خفیہ ادارے کے ایک آفیسر نے سعودی عرب کے ولیعہد کی اسرائیلی وفد کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کردیا ہے۔

مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے خفیہ ادارے کے آفیسر نے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے، کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے صیہونی حکومت کے ایک وفد سے بحیرہ احمر میں بن سلمان کے تفریحی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے بحری جہاز میں ملاقات کی۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام  نے کہا ہے کہ تاریخ ان خیانتکاروں اور غداروں کو ہمیشہ ان کی بدترین شکل میں یاد رکھے گی، جنھوں نے صیہونی دشمن کے دامن میں پناہ لی ہے انہیں بدترین حالات اور دشواریوں نیز ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سازشی سمجھوتوں کے اعلان کے  بعد پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں تعلقات کی استواری کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری  کے متحدہ عرب امارات کے اقدامات پر عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر تنقید  کی گئی ہے۔

ٹیگس