Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کے حالات کے بارے میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کا صلاح و مشورہ

افغانستان کے صدر اور افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے ملک کے حالات خاص طور سے قطر میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے صدر ہاؤس میں اشرف غنی سے ملاقات کر کے اپنے دورہ پاکستان اور اس ملک کے حکام سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اپنے تین روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم اور صدر سمیت اس ملک کے حکام سے ملاقات و گفتگو کی تھی ۔ع

بداللہ عبداللہ نے اپنے اس دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اس ملاقات میں انھوں نے پاکستانی حکام سے افغان امن عمل کی حمایت کے سلسلے میں گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملک کے حالات اور امن مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  

  افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات بارہ ستمبر سے شروع ہوئے ہیں اور اب بھی جاری ہیں ۔فریقین کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اب تک کوئی امید افزاء پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔

ٹیگس