Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran

لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایندھن کے ذخیرے میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ جمعے کی شام کو رونما ہوا جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بیروت بندرگاہ میں دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا تھا۔

لبنان کے ریڈ کراس ادارے کے سربراہ جارج کتانہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شہر بیروت کے میئر مروان عبود نے کہا ہے کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے اس کے آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے ذخیرے کے لئے سیکورٹی معیاروں پر عمل نہ کئے جانے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور اگ لگ گئی۔

 

ٹیگس