Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا حامی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی عرب ممالک کی کوششوں کا مخالف نہیں ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ریاض، اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات قائم کرنے کی مخالفت میں کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو صرف خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل سے مشروط کیا تھا۔

سعودی عرب کی فضائی حدود سے اسرائیلی طیاروں  کی پرواز، سینچری ڈیل کے مطابق مشرقی بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کرنے کی بن سلمان کی جانب سے مخالفت نہ کرنا اور صیہونی حکومت کے ساتھ کشیدگی جاری رکھنے کا ذمہ دار فلسطینیوں کا قرار دینا، اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے کے سلسلے میں آل سعود کی پالیسیوں کے دیگر تضادات ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئو نے بدھ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ریاض کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔

ٹیگس