Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق: صلاح الدین سے آٹھ مغوی سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

نامعلوم مسلح افراد نے بارہ عراقی شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان میں سے آٹھ کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔

مرکزی عراق کے صوبے صلاح الدین کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ  شہر بلد کے نواحی علاقے الفرحاتیہ سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ آٹھ افراد ان بارہ افراد میں شامل تھے جنہیں مسلح افراد کی ایک ٹولی اغوا کرکے لے گئی تھی۔

صوبے صلاح الدین کے گورنر نے بتایا ہے کہ  ہلاک ہونے تمام افراد سیکورٹی اہلکار تھے اور عراقی پولیس کے باضابطہ ملازم تھے۔

عراق کے وزیراعظم  مصطفی الکاظمی نے اغوا اور قتل کے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس