Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا پانچ غدار حکمرانوں کو صیہون ایوارڈ دینے کا اعلان

اسرائیل نے فلسطینی کاز سے غداری کرنے والے عرب حکمرانوں کو سالانہ صیہون ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 فرینڈز آف صیہون میوزیم کے بانی  مائک ایوانز نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد بن زائد، شاہ بحرین حمد بن عیسی، سعودی ولی عہد بن سلمان، شام مراکش محمد ششم  اور سلطان عمان ہیثم بن طارق کو اسرائیل کے دوستوں کی حیثیت سے صیہون ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

الخلیج الجدید نیوز ویب سائٹ کے مطابق مائک ایوانز نے مذکورہ عرب رہنماؤں کو صیہون ایوارڈ دینے کا اعلان اسرائیل کے عیسائی میڈیا کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا ہے جسے اس سال پہلی بار عالمی کوریج دی گئی ہے۔    

 ایوانز نے دعوی کیا ہے کہ یہ تمام سربراہ مملکت اور بادشاہ  حضرات اپنے اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کریں گے اور دنیا کے تمام مسلمان رہنما مناسب وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

فرینڈز آف صیہون میوزیم  کے بانی نے اسرائیلی وفد کے ساتھ سعودی ولی عہد بن سلمان کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بن سلمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اپنی مشکلات اسرائیل کے تعاون سے حل کر سکتے ہیں۔

مذکورہ اسرائیلی تنظیم جو گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عملدرآمد کی تگ و دو میں مصروف ہے، جس میں سعودی عرب کے بعض مشرقی علاقے بھی شامل ہیں، سعودی ولی عہد بن سلمان کو مستقبل شناس لیڈر قرار دیتی ہے۔

 سالانہ صیہون ایوارڈ اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جارج بش، موناکو کے صدر البرٹ دوم، جارجیا کے صدر سے سالومے  اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو دیا جاچکا ہے۔

ٹیگس