Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، مذاکرات اب تک لا حاصل، خونریز جھڑپیں عروج پر

افغانستان کے صوبے نیمروز میں افغان فوجیوں کے ٹھکانوں پر طالبان کے حملے میں بیس فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے بھی طالبان کے بیس عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نیمروز کے شہر خاشرود کے مقامی عہدیدا نے کہا ہے کہ طالبان نے دہمزنگ میں فوجی ٹھکانے پر حملہ کر دیا جس میں بیس فوجی اہلکار مارے گئے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

صوبۂ نیمروز کے مقامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان نے چھے فوجیوں کو اغوا بھی کر لیا۔ اس افغان فوجی ٹھکانے پر گزشتہ ہفتے بھی حملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب افغان فوج نے صوبہ زابل میں طالبان کا ایک حملہ پسپا کر دیا۔ اس کاروائی میں طالبان کے بیس عناصر ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ صوبے زابل کے شاجوی کے علاقے میں واقع حسن کاریز میں کیا گیا جہاں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ پسپا کر دیا اور طالبان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کاروائی میں طالبان کا خاصا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔

ٹیگس