Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کا دہشتگردوں کو انتباہ

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اپنے ملک میں القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے صوبے غزنی میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں طالبان سرغنہ ابو محسن المصری کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں خاص طور سے القاعدہ اور داعش کو اپنے سرغنوں کی ہلاکت کے بعد اب اس نتیجے پر پہنچ جانا چاہئے کہ افغانستان، ان کی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ملک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ المصری، القاعدہ کا اہم سرغنہ تھا جو علاقے میں دہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں میں شامل رہتا تھا۔

عبداللہ عبداللہ نے یقین دلایا کہ پورے افغانستان میں منصفانہ امن کی برقراری کے ساتھ دہشت گردانہ اقدامات اور سرگرمیوں کو روکا جائے گا۔

افغانستان کی قومی سلامتی کی تنظیم نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے غزنی میں ایک کاروائی کر کے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے ایک اہم سرغنہ ابو محسن المصری کو ہلاک کر دیا ہے۔

ٹیگس