عراق میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے دہشتگرد گروہ داعش کے اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ کے گرد و نواح میں داعش دہشتگردوں کے اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں داعش کا اہم سرغنہ ابوالحسن الکردی ہلاک ہو گیا۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔