Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکا کی کھلی مداخلت، ایران سے تعاون ختم کرنے کی اپیل

امریکی وزیر خارجہ نے صنعا کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزیر مائک پومپئو نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے تعاون ختم کرے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے جمعرات کو ہمیشہ کی طرح یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے خلاف بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں فوجی کاروائی کی مذمت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے حملوں پر دفاعی جوابی کاروائی کو حملہ قرار دیا اور دعوی کیا کہ عسکریت پسند الحوثی گروہ کے حملے جو ایران کی حمایت سے انجام پاتے ہیں، علاقائی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ الحوثیوں کے حملے عام شہریوں اور اسی طرح امریکیوں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحوثیوں کو ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین ختم کر دینا چاہئے اور انہیں علاقائی کی سیکورٹی کے خلاف اپنے خطروں کو ختم کر دینا چاہئے۔

ٹیگس