Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • مسجد الحرام کے دروازے غیر ملکی عمرہ زائرین کیلئے کھل گئے

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور تقریبا 8 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ  کے مطابق طویل عرصے کی بندش کے بعد یکم نومبر سے مسجد الحرام کے دروازے غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے کھول دیئے جائیں گے اور مسلمانان عالم عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کے پیش نظر ایک دن میں 20 ہزار زائرین عمرہ کر سکیں گے تاہم مسجد الحرام میں 60 ہزار نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

سعودی عرب نے گزشتہ ماہ پہلے مرحلے میں اس ملک کے 6 ہزار ملکی اور سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔

ان 6 ہزار افراد کا انتظام کرنے کے لیے وزارت حج اور عمرہ نے 5 مقامات مختص کیے تھے جن میں الغزہ، الجید، الساشاہ شامل ہیں، ان مقامات پر عازمین اکٹھتے ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں جانے سے پہلے زائرین ماہرین صحت سے ملتے تھے۔

عازمین کے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لیے حج کی طرح طواف کرنے کے لیے راہیں معین کی گئی ہیں۔

سعودی عرب نے عالمی وبا کو روکنے کے لیے مارچ کے وسط میں عمرے اور مساجد میں نماز کی ادائگی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اسکے علاوہ بین الاقوامی پروازیں معطل کر کے لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا تھا۔

ٹیگس