افغانستان میں بیس طالبان ہلاک
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کے ایک اڈے پر افغان فضائیہ کی بمباری میں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے۔
صوبہ بدخشاں کے پولیس ترجمان ثناَء اللہ روحانی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کے طیاروں نے یفتل بالا نامی علاقے میں طالبان کے اڈے کو تباہ کردیا ہے۔ اس حملے میں کم سے کم بیس طالبان ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب صوبہ اروزگان کے حکام نے دہراود ضلع میں افغانستان کی فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔ تاحال ان جھڑپوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔