افغانستان, کابل میں پھر دھماکہ، 3 جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد مارے گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے فرسٹ سیکورٹی زون میں یہ مقناطیسی بم کا دھماکہ، ہفتے کے روز ایک کار میں ہوا۔
افغانستان کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معروف ٹی وی اینکر بھی شامل ہے۔
ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت بعض علاقوں میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ بعض دھماکوں کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔
یہ حملے ایسے حالات میں انجام پا رہے ہیں کہ قطر میں جاری طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یونیورسٹی خودکش حملے پر عام سوگ، کابل کی فضا سوگوار
یہ بھی دیکھئے: کابل، ایرانی کتاب میلے پر خودکش حملہ+ ویڈیو