ملک میں سعودی سرمایہ کاری برداشت نہیں: عراقی قبائل
عراق کے صوبے کربلا کے قبائلی سرداروں نے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہانے جنوبی عراق میں سعودی عرب کے سامراجی منصوبے پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے کربلا کے قبائلی سرداروں اور مختلف شخصیات نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ زرعی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ ایک سامراجی منصوبہ ہے اور جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں اس طرح کی سرمایہ کاری کے بہانے سعودی کمپنیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عراق کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سعودی عرب کے اس قسم کے منصوبے کو عملی نہیں ہونے دیا جائے گا اور وہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے زرعی و آبی کمیشن کے نائب سربراہ بھی اس منصوبے کو خطرناک قرار دے چکے ہیں۔