Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، جدہ میں قبرستان میں دھماکہ، فرانس نے وارننگ جاری کر دی

سعودی عرب کے جدہ شہر میں غیر مسلمانوں کے ایک قبرستان میں ہونے والے دھماکے کے بعد فرانس کے قونصل خانے نے اس ملک میں اپنے شہریوں کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے قونصل خانے نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کے لئے وارننگ جاری کی اور کہا ہے کہ فرانس کا جو بھی شہری سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتا ہے اسے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے قونصل خانے نے یہ وارننگ ایسی حالت میں جاری کی ہے کہ سعودی عرب کے جدہ شہر میں غیر مسلمانوں کے ایک قبرستان میں بدھ کے روز دھماکہ ہوا تھا۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ پہلی  عالمی جنگ کے خاتمے کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ہوا تھا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور غیر ملکی سفارت خانوں نے جس کے ملازمین اس پروگرام میں شریک تھے، اس حملے کو بزدلانہ اور غیر قابل قبول قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس