طالبان کے حملے میں پانچ افغان فوجی جاں بحق
Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
شمالی افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں پانچ افغان فوجی مارے گئے ہیں۔
شین ھوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ تخار کے ایک عہدیدار محمد عمر نے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے دہشتگردوں نے صوبے کے خواجہ غار ضلع کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں پانچ افغان فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران کچھ طالبان بھی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا صوبہ زابل میں طالبان کے اڈوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں اٹھارہ طالبان ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ زابل، افغانستان کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑے پیمانے پر طالبان سرگرم ہیں۔