Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر اعظم ولید معلم چل بسے

شامی ذرائع نے ملک کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور سینیئر سیاستداں ولید المعلم کے انتقال کی خبر دی ہے۔

 شام کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزيراعظم ولید معلم انتقال کر گئے ہیں۔ ولید معلم وزير اعظم کے عہدے کے علاوہ وزارت خارجہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

وہ دس سال تک امریکہ میں شام کے سفیر بھی رہے، ان کی عمر 79 سال تھی۔ ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ پائی ہے۔

ولید المعلم کا شمار شام کے سینئر سفارت کاروں میں ہوتا تھا. انہوں نے سفارت کاری  کے  ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور آخر تک اسی شعبے سے وابستہ رہے. وہ امریکہ اور مغربی عربی صیہونی محاذ کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے. انکا کہنا تھا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے شکار ملکوں کو   مشترکہ محاذ قائم کرنا چاہیے.

ولید المعلم فلسطینی کاز کے بھی زبردست حامی تھے. ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ملکر اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں.

شام کے اسٹریٹیجک شریک ملک ایران کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ تہران دمشق کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہمیشہ کی طرح ہمارے ساتھ رہے گا.

ٹیگس