عرب امارات کی مدد سے اسرائیلی دہشتگرد یمن پہونچ گئے
اسرائیلی فوجی ساز و سامان لے کر متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جہاز جنوبی یمن میں واقع مجمع الجزائر سقطری کے ساحل پر لنگر انداز ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز سے بہت سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اسرائیل کا فوجی سازو سامان اتارا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ فورسز کے تعاون سے اسرائیلی بحریہ کی موجودگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بحریہ کے ماہرین کی نگرانی میں ایک فوجی ہوائی اڈہ بنائے جانے کا راستہ بھی ہموار کر دیا ہے۔
چند روز قبل ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے افسران اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد نے یمن کے جزیرے سقطری کا دورہ کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے حتی غاصب اسرائیل کو باضاطہ تسلیم کرنے سے کافی عرصہ پہلے یمن کے جزیرے سقطری میں صیہونیوں کی آمد و رفت کی راہ ہموار کر دی تھی۔