Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • عرب حکام کی خدمت گزاری نے صیہونیوں کو مزید گستاخ بنا دیا

صہیونیوں کے آگے عرب حکام کہاں جھکتے جا رہے ہیں وہیں صیہونیوں کی گستاخیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے لیے سرگرم صہیونی تنظیموں نے اپنے ایک گستاخانہ اقدام کے تحت مسجد الاقصی میں ایک یہودی مدرسے کی تعمیر کا عندیہ دیا ہے۔

مذکورہ صیہونی تنظیموں نے اسرائیل کی نام نہاد داخلی سیکورٹی کے وزیر"امیر کوحانا" سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودی مدرسے کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی انتہا پسند گروہوں کے الائنز ’’اتحادِ تنظیماتِ ہیکل‘‘ کے سربراہ نے  اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ایک مستقل توراتی مدرسہ قائم کریں، جس میں یہودی طلبہ کو مذہبی تعلیمات دی جائیں۔

مکتوب میں صہیونی آباد کاروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تلمودی اور توراتی تعلیمات کے حصول کے لیے مذہبی اسکول میں داخل کرائیں۔

دوسری جانب غرب اردن میں اسرائیلی حکومت اور صیہونی تارکین وطن کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین، امریکہ اور اسرائیل باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عبرانی نیوز ویب پورٹل واللا کے مطابق تینوں ممالک کے مذاکرات آج ہو رہے ہیں۔ 

ٹیگس