Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن ميں امریکہ کے خلاف مظاہرے

غرب اردن میں آج امریکی وزیرخارجہ کے دورے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑ‎کوں پر نکل آئی۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے غرب اردن کے مرکز میں واقع ایک صہیونی بستی کے دورے کے موقع پرفلسطینی اپنے گھروں سے نکل آئے اور ان کے دورے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

اس مظاہرے کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور امریکی حکومت کے موقف کی مذمت میں نعرے لگائے اور کئی مقامات پر گاڑیوں کے ٹائرجلاکر پومپیو کے دورے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر کئی فلسطینی شخصیات اور عہدیداروں نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ امریکی وزيرخارجہ کے ساتھ ہی بحرین کے وزیرخارجہ بھی آج اسرائيل پہنچے ہیں۔

 

 

ٹیگس