Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۰:۳۴ Asia/Tehran
  • مصر، العریش گیس پائپ لائن میں دھماکہ

العریش سے القنطرہ سے متصل گیس پائپ لائن ميں دھماکے کے بعد آگ لگ گئي ہے۔

عرب میڈيا نے جمعرات کی شب جزیرہ نما سینا میں گیس پائپ لائن میں بم دھماکے کی خبر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا یہ دھماکہ جزيرہ سینا کے شمالی علاقے العریش میں ہوا ہے۔

ابھی تک اس دھماکے کی وجوہات معلوم نہيں ہوسکیں ہیں، مذکورہ   پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس العریش سے القنطرہ سپلائی کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ کے شعلے چالیس کلومیٹر سے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس