Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد یمنی جیالوں کے سامنے بے بس

سعودی اتحاد کے ترجمان کے بیان میں مایوسی اور بے چارگی کے آثار دکھائی دینے لگے ہيں۔

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے نام پر ہزاروں نہتے یمنی شہریوں کا قتل عام کئے جانے کے بعد اب سعودی اتحاد نے مایوسی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نواز سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیر ترکی المالکی نے حوثیوں کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کو سعودی اتحاد کی ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بقول ان کے حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون سرحد کی طرف چھوڑا تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔

چھ سال سے زيادہ عرصے سے روزانہ کی بنیادوں پر نہتے یمنی عوام پر بم برسا کر انہیں قتل عام کرنے والے اتحاد کے ترجمان نے نہایت ڈھٹائی کے ساتھ حوثی کی طرف سے ڈرون طیاروں کے حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی اداروں سے بقول ان کے حوثیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کی پٹھو حکومت کو اقتدار میں لانے کے امریکی مشن میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لئے آئے دن حوثیوں کے حملے ناکام بنائے جانے کے دعوے کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔

 

ٹیگس