القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری موت کی خبر
Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی موت کی خبریں ایک بار پھر میڈيا پر چل رہی ہیں۔
عرب ذرائع نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی افغانستان میں موت کا دعویٰ کیا ہے۔
اخبار عرب نیوز کا کہنا ہے کہ 69 سالہ ایمن الظواہری دمے کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
عرب نیوز کے مطابق اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کی سربراہی سنبھالنے والے ایمن الظواہری کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے۔
برسوں امریکہ کے شانہ بشانہ لڑنے والے ایمن الظواہری اور ان کے پیشرو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی حکام کے رویئے میں ڈرامائی تبدیلی نائن الیون کے بعد دیکھنے میں آئی تھی۔