Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اورعلاقائی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورافغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر کے درمیان ملاقات نائجر کے شہر نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزارتی کونسل کےاجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کا دارومدارافغانستان کی صورتحال پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دیرپا افغان امن اور مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ افغانستان دو طرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کابل، بامیان دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پرافغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سیاسی اور تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے جنیوا کانفرنس اور افغان امن عمل میں پاکستان کےکردار کو سراہا۔

ٹیگس