فلسطینی محنت کشوں پر صیہونیوں نے بس چڑھا دی
غرب اردن کے علاقے میں صیہونی غاصبوں نے فلسطینی مزدوروں اور محنت کشوں پر بس چڑھا دی جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
صفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر بیت لحم کے شمالی علاقے کی چیک پوسٹ کے پاس فلسطینی مزدور روزگار پر جانے کے لئے جمع تھے کہ اتنے میں اسرائیل کی ایک بس نے ان کو کچل دیا۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس غیر انسانی اقدام کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی مزدور شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
غرب اردن کے مختلف علاقوں کے راستوں میں صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اب تک دسیوں بار فلسطینیوں کو گاڑیوں سے کچلا جا چکا ہے اور نتیجے میں دسیوں فلسطینی اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بیت المقدس اور شرق اردن میں تقریبا چھے لاکھ ستر ہزار صیہونی آباد ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں اور ان کی زمین و جائیداد قبضانے کے لئے تخریبی اقدامات انجام دیتے رہتے ہیں۔