جکارتا میں مسلح جھڑپ، چھے افراد ہلاک
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
انڈونیشیا، دارالحکومت جکارتا میں ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپوں میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے جکارتا پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری اہل کاروں نے دارالحکومت کی شاہراہ پر تلاشی لینے کے لیے ایک کار کو روکنا چاہا، جس پر کار میں موجود مبینہ جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
مارے جانے والے ان چھ افراد کا تعلق کس گروپ سے اس بارے میں ابھی آزاد ذرائع نے کچھ نہيں بتایا ہے تاہم جکارتا حکومت مقامی "رہنما محمد رزق شہاب" کو شدت پسند قرار دیتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ "محمد رزق شہاب " حالیہ چند برسوں کے دوران ایک سیاسی رہنما کے طور پر ظاہر ہوئے ہیں اور انہیں مقامی طور پر کافی اثر و رسوخ بھی حاصل ہے۔