Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں واقع ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق ضلع مستونگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے لیویز چوکی پر حملہ کرنے کے بعد اہلکاروں کو یرغمالی بنا کر ان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے۔ حملے کے وقت چوکی میں صرف 3 اہلکار موجود تھے ۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے زہری میں بھی مسلح افراد نے لیویز تھانے سمیت نجی بینک کو نذر آتش کردیا تھا۔

ٹیگس