ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ، ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر
Mar ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑا کے ایک جنگلی علاقے میں جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھڑپ پیر کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی اہلکاروں نے کپواڑا کے ایک جنگلی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

کشمیر زون پولیس نے بتایا ہے کہ آپریشن جنگل میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر انجام دیا گیا۔آخری اطلاع ملنے تک آپریشن جاری تھا جس ميں بعض رپورٹ کے مطابق ایک عسکریت پسند مار گیا ہے، لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔