یمن میں آل سعود کا ایک اور خیانت آمیز اقدام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i377261-یمن_میں_آل_سعود_کا_ایک_اور_خیانت_آمیز_اقدام
یمن کے مشرقی علاقے میں امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ فوجی کمان سنبھال لی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن میں آل سعود کا ایک اور خیانت آمیز اقدام

یمن کے مشرقی علاقے میں امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ فوجی کمان سنبھال لی۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے "المہرہ" میں سعودی عرب کی سہولت کاری اور تعاون سے امریکہ اور برطانیہ کے فوجیوں نے مشترکہ فوجی کمان تشکیل دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ " الغیضہ" ائرپورٹ پر کہ جسے سعودی عرب دوسال سے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے، برطانیہ اور امریکہ کے فوجیوں کی آمد و رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سنیاریو کا اصل مقصد  المھرہ صوبے پر قبضے کے لئے سعودیوں کو سبز جھنڈی دکھانا ہے کہ جو اس وقت اتحادیوں کے کنٹرول میں ہے۔

سعودی عرب ایک طویل عرصے سے یمن کے مشرقی صوبے المھرہ کو قبضانے کی فکر میں ہے تاکہ اس علاقے سے مکران کے ساحل تک اُسے دسترسی حاصل ہو سکے۔