Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، مقامی ٹی وی چينل کی خاتون اینکر کا قتل

افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد کے قتل کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالہ میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

انعکاس ریڈیو اور ٹی وی  کی نیوز کاسٹر ملالہ میوند جمعرات کی صبح گھر سے دفتر آ رہی تھیں جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ملالہ میوند کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان میں حالیہ عرصے میں صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ کارکنوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ریڈیو آزادی سے منسلک الیاس دائے صوبے ہلمند میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں مارے گئے تھے۔ جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طلوع نیوز کی ایک سابق نیوز کاسٹر یما سیاوش کو قتل کر دیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس