Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے غیر انسانی اقدامات

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینوں کے 50 سے زائد مکانات منہدم کر دیئے۔

عرب ممالک اسرائیل کے سامنے جھکے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نہایت ڈھٹائی کے ساتھ ان فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اسرائيل کی خود ساختہ حکومت نے صرف دو ہفتوں کے دوران فلسطنیوں سے متعلق پچاس سے زیادہ املاک کو منہدم کر دیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 2 ہفتوں کے دوران 52 املاک مسمار کی ہیں، جن میں زیادہ تر مکانات ہیں۔

 رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ 24 نومبر سے 7 دسمبر کے عرصے میں 52 فلسطینی املاک کو مسمار کیا گیا، جس کے نتیجے میں 67 افراد بے گھر ہوئے، ان کے علاوہ 860 دیگر افراد بھی متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 49 املاک کو مغربی کنارے کے سیکٹر سی میں مسمار کیا گیا، جب کہ 3 مکانات مقبوضہ بیت المقدس میں گرائے گئے۔

فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر کے ان کی جگہ صیہونی بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کے منافی ہے تاہم فلسطینی کاز سے خیانت اور قدس شریف سے دستبرداری کے سبب خودساختہ صیہونی حکومت کسی بھی عالمی ادارے اور بین الاقوامی قوانین کو خاطر  میں لائے بغیر دن رات فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کرنے میں مصروف ہے۔

 

ٹیگس