Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • قندھار ميں طالبان کا حملہ پسپا، ۵۱ ہلاک

افغان وزارت دفاع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں میں دسیوں طالبان مارے گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبے قندھار کے دارالحکومت کے نواح میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں میں 51 سے زائد طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق درجنوں طالبان حملہ آوروں نے قندھار شہر کے ارد گرد پانچ اضلاع میں سرکاری دستوں کی کئی چیک پوسٹوں پر بیک وقت ایک بڑا اور مربوط حملہ کیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ نہایت منظم تھا جس کے جواب میں افغان فوج کو زمینی دستوں کے ذریعے شیلنگ کے علاوہ فضا سے گولہ باری بھی کرنا پڑی۔ فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہيں۔

کابل میں وزارت دفاع نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے اور اس دوران 51 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس