Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت ہونے والے کار بم دھماکے میں اہم صوبائی عہدیدار کے مارے جانے کی خبر ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق منگل کی صبح کابل کے ڈپٹی گورنر محب اللہ محمد کی گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں وہ اور ان کے سکریٹری ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ میگنٹک بم کے ذریعے کیا گیا جو ڈپٹی گورنر کی گاڑی پر چپکایا گیا تھا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح نو بجکر چالیس پر منٹ پر پیش آیا- تاحال اس دھماکے کی کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مشرقی کابل کے نواحی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کے ایک کنوائے کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ہفتے کے روز بھی کابل میں افغان حکومت کے ایک پراسیکیوٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس