Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب میں قید سیکڑوں افریقی باشندے غیرانسانی صورتحال سے دوچار

سعودی عرب میں قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں قید سیکڑوں افریقی باشندے غیرانسانی صورتحال سے دوچار ہیں۔

ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں افریقی مہاجرین نہایت ابدتر صورتحال میں جیلوں میں بند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیلوں سے رہائی پانے والے بعض قیدیوں نے بتایا ہے کہ انہیں دوران قید شدید ایذائيں دی جاتی ہیں، اور اکتوبر کے مہینے سے اب تک تین قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سعودی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں نے بتایا ہے کہ قیدیوں کو بہت تنگ و تاریک قیدخانوں میں گنجائش سے زيادہ رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بعض قیدی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہيں۔

انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا ہے کہ انتہائی کم جگہ پرگنجائش سے زيادہ قیدی موجود ہیں کہ جن کی تعداد آزاد ہونے والے دو ہندوستانی قیدیوں کے بقول 350 ہے۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ قیدیوں کی اکثریت ایتھوپیا کے باشندوں کی ہے جبکہ دوسرے افریقی اور ایشیائی ملکوں کے باشندے بھی ان قیدیوں میں شامل ہيں جو روزگار کی تلاش میں سعودی عرب آئے تھے۔

 

ٹیگس