Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ  مذاکرات میں خواتین بھی شامل ہوں گی: عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل میں خواتین کی موجودگی پر زور دیا ہے۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امن مذاکرات میں خواتین اہم کردار ادا کریں گی۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بنیادی موضوعات پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ طے شدہ تاریخ پر ہی شروع ہو گا۔

طالبان گروہ کے ساتھ افغان حکومت کے امن مذاکرات کا ایک اہم موضوع جنگ بندی ہوگا۔ افغانستان کے عوام ایک عرصے سے جنگ و خونریزی کا شکار ہیں اور بدامنی و تشویش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات بارہ ستمبر سے دوحہ میں شروع ہوئے ہیں تاہم ابھی تک مذاکرات کا ایجنڈہ طے نہیں پا سکا ہے اور افغان عوام بھی جنگ بندی کے سلسلے میں مایوس ہو چکے ہیں۔ امریکہ ان مذاکرات میں براہ راست مداخلت کررہا ہے تاکہ افغانستان میں امن قائم نہ ہو ۔

ٹیگس