Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ویزا پابندیاں کورونا کی وجہ سے لگائی گئی ہيں

متحدہ عرب امارات نے دعوی کیا ہے پاکستانیوں پر ویزے کی پابندی کورونا کی وجہ سے لگائي گئي ہے۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پر پابندی عارضی ہے جو کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی ہے۔

شیخ عبداللہ نے پاکستانیوں پر ویزے کی بابندی کو کورونا وائرس کا سبب بتایا ہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان کو اس پابندی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف فارن افیئرز کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔

 دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو اماراتی حکام نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ویزا پابندیاں عارضی ہیں اور کوویڈ 19 پھیلاؤ کی وجہ سے عائد کی گئیں ہیں.

واضح رہے کہ اماراتی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ صرف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صیہونی باشندے متحدہ عرب امارات کا سفر کرچکے ہیں اور آئندہ آٹھ  روز کے دوران 70 ہزار یہودی تارکین وطن متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

 

 

ٹیگس