Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی منصوبے کو ناکام بنایا: نوری المالکی

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے واضح کیا ہے کہ شہید جنرل  قاسم سلیمانی نے علاقے کی شناخت بدلنے کے دشمن کے منصوبے کو پوری طرح ناکام بنا دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کا کہنا تھا کہ علاقے کی شناخت بدلنے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا، شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اس منصوبے کو ہی نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے قوموں اور تحریکوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ وہ مزاحمت اور یکجہتی سے دشمن کے منصوبوں کو باآسانی ناکام بنا سکتی ہیں۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ شہید سلیمانی جیسے عظیم شخص کے خلاف کھلا ہوا جرم اس ملک نے کیا جو پوری دنیا میں آزادی اور جمہوریت کا نام نہاد علمبردار بنتا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ داعش کے خلاف جس شخص نے سب سے پہلے محاذ کھولا وہ شہید جنرل قاسم سلیمانی تھے۔

در ایں اثنا حزب اللہ کے نائب سکریٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے اگر علاقے میں امریکی منصوبوں کو بری طرح ناکام نہ بنایا ہوتا تو ٹرمپ، شہید جنرل قاسم کو قتل کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔

ٹیگس