عراق ؛ وزارت عظمیٰ کے حوالے سے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں کا شدید رد عمل
عراق میں وزارت عظمیٰ کے حوالے سے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید برھمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے امریکی صدر کے بیان کو اپنے ملک کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کی خلاف ورز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی وزارت عظمیٰ پر واپسی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ عراق کے لیے امریکی حمایت بند کر دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ اور دھمکی آمیز بیان پر وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوری المالکی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی صدر کو دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے تسلیم شدہ اصولوں اور باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
قومی حکمت پارٹی کے رہنما رحیم العبودی نے گرینڈ شیعہ الائنس پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کا سخت نوٹس لیے اور مناسب ردعمل ظاہر کرے۔
ادھر گرینڈ شیعہ الائنس یا شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔