صیہونی دشمن کے سامنے ہار ماننے والے نہیں: حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کے مقابلے میں مسلح استقامت بدستور جاری رہے گی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی بائیس روزہ جنگ کی برسی کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن صیہونی دشمن، اگر فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے اور ان کی خونریزی کے درپے ہوا تو ایسا جواب دیں گے کہ جس کا تصور بھی اس کے لئے محال ہو گا اور یہ دشمن غزہ سے شکست کھا کر واپس بھاگے گا۔
حماس نے اعلان کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس تحریک کا اہم ترین مقصد رہے گا اور تحریک مزاحت دشمن کا ہرگز پیچھا نہیں چھوڑے گی۔
تحریک حماس نے کہا کہ یہ تحریک دو ہزار آٹھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم ہے جسے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے تاہم فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانا تحریک حماس کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔