Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو کر اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی حمایت سے  پیر کے روز درجنوں صیہونی آبادکار مسجد الاقصی  کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں کو زبردستی اس مقدس مقام سے نکال دیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے  کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

ٹیگس