Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی ہر ممکنہ حماقت کے لئے تیار ہیں: فلسطینی تنظیمیں

جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ میں مزاحمتی تنظیموں کی مشترکہ مشقوں کو باہمی اتحاد و یکجہتی کا باعث قرار دیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد ابو شہاب نے کہا ہے کہ ان مشقوں نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پر حملے کی کوشش کی تو اسے استقامتی محاذ کے مشترکہ کمانڈ سینٹر کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ استقامتی قوتوں کا محاذ حالیہ برسوں کے دوران اپنی طاقت کو بڑھانے اور صلاحتیوں میں اضافہ کرنے میں مصروف رہا ہے اور ہم طرح کی صورتحال کے مقابلے کے لیے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی استقامتی تنظیموں کے فوجی بازوؤں نے انتیس دسمبر کو غزہ میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں جس میں تیرہ استقامتی گروہوں کے جوان شریک تھے۔ مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں نے بھی علاقے پر پروازیں کی اور جاسوسی کارروائیاں انجام دیں۔

ٹیگس