Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن، مستعفی حکومت کے وزراء کو نشانہ بناکر ہوا دھماکہ

یمن کی مستعفی حکومت کے وزراء کے عدن ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی شدید دھماکہ ہوا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے وزراء کا گروہ جیسے ہی عدن ہوائی اڈے پر پہنچا اسی وقت وہاں شدید دھماکہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔ اس دھماکے اور فائرنگ میں کم از کم 5 افراد کے ہلاک اور 20 ديگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر عدن ایئر پورٹ کے اندر بھی جھڑپیں ہوئی ہیں حالانکہ یہ رپورٹ آئی ہے کہ عدن ایئر پورٹ پر پہنچنے والے یمنی حکومت کے وزراء کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد اس حکومت کے وزراء اور وزیر اعظم معاشیق کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

در ایں اثنا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے الزامات عائد کئے ہیں کہ ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ دار تحریک انصار اللہ ہے۔

اس الزام کے جواب میں تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ عدن ایئرپورٹ پر ہوئے حملے کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ الزامات تکراری ہیں۔

واضح رہے کہ منصور ہادی کی قیادت والی یمن کی مستعفی حکومت کی کابینہ نے سنیچر کو سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں حلف برداری کی تھی۔

 

ٹیگس