Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 54 طالبان عناصر کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ہلمند اور فراہ کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں اس گروہ کے چون عناصر ہلاک ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں ناوہ کے علاقوں ژر صاحب اور تبیلہ میں افغان فوج نے طالبان کے اسلحہ مراکز پر حملہ کر دیا جس میں اس گروہ کے مولوی سعید نامی ایک کمانڈر سمیت اٹھائیس عناصر ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان عناصر صوبے فراہ کے صدر مقام بالا بلوک کے شیوان قریہ علاقے میں سیکورٹی فورس کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں پھر سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان عناصر میں جھڑپیں شروع ہو گئیں اور نتیجے میں طالبان گروہ کے چھبیس عناصر ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان عناصر کے درمیان جھڑپوں اور جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور افغان عوام میں اب یہ خیال پیدا ہوتا جا رہا ہے کہ ان کے ملک سے جنگ کا خاتمہ اور امن کا قیام ایک مشکل مقصد میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ مسئلہ بہت زیادہ تشویشناک ہے۔

ٹیگس