Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran

عراق کے دار الحکومت بغداد کے عوام نے شمع جلاکر اپنے عظیم کمانڈروں جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو یاد کیا۔

بغداد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سبھی عمر کے چھوٹے بڑے افراد شریک ہوئے جنہوں نے اپنے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

عراق کے عوام کو پتہ ہے کہ اگر جنرل سلیمانی نہ ہوتے تو ان کا کیا حال ہوتا۔ 

اسی لئے وہ جنرل قاسم سلیمانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

ٹیگس