افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات
Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں بدستور جاری ہیں۔
قطر میں ہونے والے معاہدے کے باوجود افغانستان میں طالبان کے حملے اور اسی طرح طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ منگل 5 جنوری سے قطر میں پھر سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں اور کل 4 جنوری کوحکومتی ٹیم دوحہ روانہ ہو رہی ہے تاہم یہ ٹیم روانگی سے قبل افغان حکومت سے حتمی رہنمائی حاصل کرے گی۔
در ایں اثناء طالبان سے مذاکرات کرنے والے افغان حکومتی وفد میں شامل ایک رکن حافظ منصورنے کہا ہے کہ طالبان حملے روکنے پر آمادہ نہیں اس لئے کہ طالبان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ لڑائی کے ذریعے اقتدار حاصل کیا جا سکتا ہے جو خطرناک ذہنیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں کہ ایک عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق رائے ہو جائے۔