Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے جرائم پر یمن کا احتجاج

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے صوبے الحدیدہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی اتحاد کی گولہ باری سے متعلق اس جارح اتحاد کے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی اتحاد کے اس وحشیانہ جرم کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی سے یمن میں سعودی اتحاد کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے میں اور زیادہ شہ ملے گی۔

اس بیان میں یمن پر جارحیت کے آغاز سے اب تک کے سعودی اتحاد کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کی رات صوبے الحدیدہ کے الحوک علاقے میں شادی کی تقریب کے ایک مقام کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

ٹیگس