لبنان میں کورونا کا زور، مکمل لاک ڈاون اور کرفیو نافذ
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
لبنان میں کورونا کی وزارتی کمیٹی نے اس ملک میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئےجمعرات 7 جنوری سے 31 جنوری تک لاک ڈاون اور شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا تیزی سے اس ملک میں پھیل چکا ہے اور موسم سرما میں اس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ جعمرات 31 دسمبر کو ایک دن میں لبنان میں 3 ہزار 507 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
لبنان میں اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 278 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک ہزار 486 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔