بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے: شیخ عیسیٰ قاسم
Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں چھوٹے چھوٹے جیل خانے آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کرنے والے بحرینی شہریوں سے بھرے ہوئے ہیں جس کی بنا پر بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے مگر بحرین میں کسی کو حکومت کے خلاف بولنے تک کی اجازت نہیں ہے اور اس ملک میں عوام کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین پر ایک ڈکٹیٹر حکومت مسلط ہے، جو عوام کی منتخب کردہ نہیں ہے اس لئے اسے کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔