Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  •    خاتون اہلکاروں کی فوجی گاڑی بھی نہ بچ سکی

مزار شریف، فوجی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے دو خاتون اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں ۔

افغانستان میں خاتون اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کے مرکز مزار شریف میں خاتون فوجی افسران اور اہلکاروں کو لیکر جانے والی  فوجی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں، اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے میں مرد ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

 یہ اپنی نوعیت کی منفرد پُرتشدد کارروائی ہے کیوں کہ عام طور پر خاتون اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

افغان فوج کے ترجمان حنیف رازی نے حملے میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گاڑی خاتون فوجی افسروں  اور اہلکاروں کو لے کر آرمی بیس جا رہی تھی۔

ٹیگس