Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ملت شام کے خلاف دہشت گردی اور صیہونی جارحیت بیک وقت

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک مراسلے میں دیرالزور پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے دیر الزور میں صیہونی جارحیت پر رد عمل میں کہا ہے کہ  یہ حملے دہشت گردوں کے ساتھ تل ابیب کے رابطوں کو بیان کرتے ہیں۔

شام کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ دیرالزور پر ہونے والے حملے امریکیوں سے وابستہ ڈیموکریٹک ملیشیا کی جارحیت اور مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ انجام پائے ہیں۔ امریکہ نواز ڈیموکریٹک ملیشیا کے مسلح افراد، الحسکہ، دیرالزور اور رقہ میں شامی عوام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

دمشق نے پر زور لفظوں میں کہا ہے کہ یہ حملے امریکہ اور داعش مخالف نام نہاد اتحاد کی مدد سے کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد امریکہ اور اس کے بعض پٹھو ممالک کے منصوبوں کی تکمیل ہے۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ ملت شام ہرگز اپنے دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی اور جولان کے علاقے کو آزاد کرا کر رہے گی۔  

 

ٹیگس